شرائط وضوابط

ایجنسی کے ذریعے خبروں ، رپورٹوں ، تبصروں ، تجزیوں اور مضامین کی ترسیل کے شرائط وضوابط مندرجہ ذیل ہیں:
  • مواد کی افادیت کسی قابل لحاظ علاقے؍ طبقے کے لیے ہو یا کوئی نئی فکر یا معلومات پیش کرتا ہو۔ اسی طرح زبان وبیان اور فکر کے اعتبار سے معیاری ہو۔
  • ایجنسی شخصی (Personal) مفاد ونوعیت کی خبروں کی ترسیل سے احتراز کرتی ہے الا یہ کہ اس شخصیت سے کسی قابل لحاظ طبقے کو معروف معنی میں کسی طرح کا لگاؤ یا دلچسپی ہو اس زمرے میں صوفیائے کرام مسلّمہ مرکزی تنظیموں اور اداروں کے سرپرستان ، صدور وکار پردازان نظماء یا کسی خاص وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی شخصیات آسکتی ہیں۔
  • مواد ہر اعتبار سے اصل ، غیر شائع شدہ اور اپنے وقوع یا افادیت کے اعتبار سے تازہ ہو اور کسی دیگر ایجنسی یا اشاعتی ادارے کو بغرض اشاعت نہ بھیجا گیا ہو اور ایک الگ خط کے ذریعے ایجنسی سے اس کی ترسیل واشاعت کی گزارش کی گئی ہو۔ خط اصل سرنامے(Original Ietterhead) پر اصل دستخظ (Original Signature) اور مہر کے ساتھ ہو۔ اسی طرح مواد کے آخر میں بھی ارسال کنندہ کا نام اور دستخط ہوں۔
  • ایجنسی کی طرف سے تصدیق کیے جانے پر مواد کی تصدیق ہو سکے اور ارسال کنندہ اس کی پوری ذمہ داری قبول کرے۔
  • ایجنسی کو مواد بذریعہ فیکس یا ای میل بھی برائے ترسیل بھیجا جا سکتا ہے بشرطیکہ کوئی ایسا ٹیلیفون نمبر یا حوالہ بھی درج ہو جس سے ضرورت پڑنے پر اس کی تصدیق ممکن ہو۔ کوئی بھی مجہول ، غیر مصدقہ یا ناقابلِ تصدیق با معاوضہ یا بلا معاوضہ مواد برائے اشاعت قبول نہ کیا جائے گا۔
  • ایجنسی کو ترسیل کے لیے مواد قبول کرنے یا نہ کرنے اور اس میں ہر طرح کی ایڈیٹنگ کا اختیار ہے البتہ اشتہارات اس سے مستثنیٰ ہیں۔
  • ایجنسی بلا معاوضہ مواد(Free matter) کو اپنی صواب دید کے مطابق قبول یا منتخب کرتی ہے اور اسے اپنے ہی منتخب کردہ ’’ پریس دائرے ‘‘ یا اخبارات کو ارسال کرتی ہے۔
  • ’’با معاوضہ مواد‘‘ (Paid Matter) کے معیاری ترجمے اور اس ترسیل واشاعت کے لیے فرمائش کنندہ کو چارجز ادا کرنے ہوںگے، اسی طرح ترجمہ وتیاری کے لیے مناسب وقت بھی دینا ہوگا۔ ہر قسم کے چارجز ترسیل واشاعت سے قبل یا اس کے فوراً بعد بصورتِ نقد ؍ چیک؍ ڈرافت وصول کئے جائیں گے۔
  • ایجنسی صرف مواد کی ترسیل کی ذمہ دار ہے اس کے ذریعے بھیجے گئے مواد کے کسی اخبار یا مجلے میں چھپنے یا چھپوانے کی ذمہ داری اس پر نہ ہوگی البتہ ویب سائٹ پر استفادہ کرنے والے اخبارات ومجلات اور قارئین سے ایجنسی کوئی معاوضہ وصول نہیں کرتی ہے تاکہ مواد کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ممکن ہو۔
  • ایجنسی اپنے ویب سائٹ اور نشریوں کے لیے قبول کئے گئے مواد کی ترسیل و اشاعت کی ذمہ دار ہوگی۔
  • ایجنسی با معاوضہ مواد(Paid Matter) کی ترسیل کے لیے اپنی سروسز اور ذرائع کے الگ الگ چارجز وصول کرے گی۔
  • ایجنسی اپنے ویب سائٹ پر کانفرنسوں کنونشنوں سیمیناروں اور شخصیات کی تصویروں کی بھی ترسیل واشاعت کرتی ہے، با معاوضہ مواد میں تصویروں کی ترسیل واشاعت کے چارجز الگ ہوںگے۔
  • ایجنسی کے ذریعے اخبارات ومجلات کو بھیجا جانے والا ہر قسم کا مواد ایجنسی ہی کے سرنامہ پرـ، اسی کی مہر ، دستخط اور حوالے کے ساتھ بھیجا جاتا ہے البتہ بامعاوضہ مواد کی ترسیل میں ایجنسی کا حوالہ ایڈیٹر کی صوابدید پر ہے۔
  • ایجنسی وقتاً فوقتاً اپنے قواعد ضوابط ، شرائط اور چارجز وغیرہ میں تبدیلی کے لیے مختار ہے معاملہ کنندہ کو انھیں ضوابط وشرائط اور چارجز کا پابند رہنا ہوگا جن سے اسے بوقت معاملہ مطلع کیا جائے۔
  • ایجنسی کے خلاف کسی بھی طرح کا مقدمہ صرف دہلی کی عدالتوں میں ہی دائر کیا جا سکتا ہے۔
Top