ہماری مختلف خدمات

رابطہ اسلامک نیوز ایجنسی (رینا) اپنی مندرجہ ذیل سروسوں کے ذریعے خدمات انجام دیتی ہے:

(۱)تازہ اسلامی خبریں:

ایجنسی کی یہ سروس ہندوستان اور اس کے باہر سے شائع ہونے والے اردو عربی اور انگریزی اخبارات اور ذرائع کو تازہ اسلامی خبریں فراہم کرتی ہے یہ سروس بالخصوص روزناموں اور روزانہ ذرائع ابلاغ کے لئے ہے ۔ سروس اپنے اردو نام ’’ تازہ اسلامی خبریں‘‘ کے ذریعہ اردو اخبارات کو ، عربی نام ’’ الأنباء الإسلامیہ العاجلۃ‘‘ کے ذریعے عربی اخبارات اور انگریزی نام ’’ Urgent Islamic News‘‘ کے ذریعے انگریزی اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کو خبروں کی ترسیل کرتی ہے ، خبروں کی ترسیل کے لیے سردست کوئی فترہ متعین نہیں ہے تاہم یہ سروس عموماً دن میں دوبار اپنے بلیٹن ارسال کرتی ہے۔

(۲)اخبار عالم اسلامی (ہفتہ وار اردو نشریہ)

عالم اسلام کی اہم خبروں پر مشتمل یہ ہفتہ وار مطبوعہ اردو نشریہ ہندوستان کے اردو اخبارات ومجلات ، صحافتی اداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کو بذریعہ ڈاک ارسال کیا جاتا ہے ، اس کی عمومی ممبر شپ نہیں ہے۔ نشریہ میں عالم اسلام سے شائع ہونے والے بالخصوص عربی اور انگریزی اخبارات ومجلات سے ترجمہ کرکے اسلامی نوعیت کی ان خبروں تبصروں تجزیوں اور رپورٹوں کی اشاعت کا اہتمام کیا جاتا ہے جو عالمی نیوز ایجسیوں کے لیے دانستہ یا نادانستہ طور پر قابلِ اعتناء نہیں ہوتیں لیکن انسانی واسلامی نقطۂ نگاہ سے وہ کسی خاص اہمیت یا افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔ اس نشریے میں ہندوستانی خبروں سے بالعموم احتراز کیا جاتا ہے۔ یہ سروس ایجنسی کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ۔ یہ نشریہ بیرونی ممالک کے قومی دنوں (National Days) کے مواقع پر اپنی خصوصی اشاعت کے لیے سفارت خانوں کو اپنی بامعاوضہ خدمات پیش کرتا ہے۔

(۳)الإسلام والمسلمون في الہند:

ایجنسی یہ پندرہ روزہ عربی بلیٹن ہے جو سردست صرف انٹرنیٹ پر شائع ہوتا ہے ، اس سے صرف ایجنسی کے ویب سائٹ پر ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے یہ پندرہ روزہ نشریہ ویب سائٹ پر ’’Islam and Muslims in India‘‘ کے نام سے انگریزی میں بھی شائع ہوتا ہے۔

(۴)مجلۃ ’’ الرابطۃالإسلامیۃ ‘‘ العربیۃ الشہریۃ:

یہ ماہانہ عربی مجلہ ہے جو اب تک آفسیٹ پر شائع ہوتا رہا ہے لیکن اب یہ مجلہ صرف انٹرنیٹ پر شائع ہو رہا ہے البتہ اس کی مطبوعہ اشاعت کے احیاء کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ اہل قلم اور قارئین مجلے میں اشاعت کے لیے اپنی بلا معاوضہ اور با معاوضہ نگارشات ارسال فرما سکتے ہیں۔

(۵)تصویروں کی اشاعت:

ایجنسی ، کانفرنسوں ، کنونشنوں ، سیمیناروں ، اجتماعات اور شخصیات کی تصویروں کی ترسیل کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

(۶)اشتہارات اور اپیلیں:

۱۔ ایجنسی کا کمرشیل آفس ایجنسی کے ویب سائٹ پر خصوصی رعایت کے ساتھ تجارتی وصنعتی وسیاسی مراکز، ملی تنظیموں جماعتوں دینی مدرسوں اور اداروں کے تعارف ، اشتہارات اور اپیلیں شائع کرتا ہے۔

۲۔ ایجنسی کا کمرشیل آفس معمولی چارجز اور کمیشن کے ساتھ ایجنسی کے ویب سائٹ اور اخبارات کے لیے پبلک ایڈ (عوامی اشتہارات)بھی قبول کرتا ہے۔

بلامعاوضہ خدمات

رابطہ اسلامک نیوز ایجنسی (رینا)اپنی مختلف سروسوں کے ذریعے خبروں رپورٹوں تجزیوں تبصروں علمی ادبی ثقافتی اور سیاسی مضامین کو بلا معاوضہ ملی وصحافتی خدمت کے طور پر اخبارات ومجلات کو برائے اشاعت ارسال کرتی ہے البتہ ترسیلی مواد کا انتخاب وقبول اور ترسیل واشاعت کے دائرے کا تعین ایجنسی کے ایڈیٹروں کی صواب دید کے مطابق انجام پاتاہے، جو حضرات اپنی صواب دیداور اپنے انتخاب کے مطابق اپنے مواد کی ترسیل چاہتے ہیں ایجنسی ان کے لیے بامعاوضہ خدمات (Paid services) پیش کرتی ہے۔

بلا معاوضہ خدمات کے دائرے

ایجنسی نے اپنی بلا معاوضہ خدمات (Free services) پیش کرنے کے لیے پریس کو تین دائروں میں تقسیم کیا ہے تاکہ خبروں کی ترسیل وتقسیم ان کی نوعیت وافادیت کے مطابق ہو سکے:

(۱)مقامی یا علاقائی پریس:

اس پریس سے مراد وہ کثیر الاشاعت اخبارات ہیں جو کسی خاص مقام یا علاقے سے شائع ہو کر زیادہ تراسی علاقے میں پڑھے جاتے ہیں۔ ایجنسی کسی مقام یا علاقے سے متعلق خبریں اسی مقام یا علاقے سے شائع ہونے والے اخبارات کو ارسال کرتی ہے۔

(۲)قومی پریس:

اس پریس سے مراد ملک کے مختلف حصوں سے شائع ہونے والے وہ کثیر الاشاعت اخبارات ہیں جن میں اگر کوئی خبر شائع ہو تو سمجھا جائے کہ پورے ملک میں اس خبر کی اشاعت ہوگئی، اِن اخبارات کو ایجنسی ملک گیر نوعیت وافادیت کی خبریں ارسال کرتی ہے۔

(۳)عالمی پریس:

اس پریس سے مراد وہ اسلامی نیوز ایجنسیاں سمعی وبصری ذرائع ، عربی انگریزی اور اردو اخبارات ہیں جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں سے شائع ہوتے ہیں۔ ایجنسی ان نیوز ایجنسیوں ذرائع اور اخبارات کو عالمی نوعیت وافادیت کی خبریں ارسال کرتی ہے۔

نوٹ:ہندوستان میں ایجنسی کی تازہ خبروں کی بلامعاوضہ خدمات سرِ دست بالعموم اردو اخبارات کے لیے ہیں۔

بامعاوضہ خدمات

بعض جماعتیں ادارے یا شخصیات اپنے مواد کی افادیت واشاعت کو عام سے عام تر کرنے کے لیے ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ ان کی خبر یا اور کوئی صحافتی علمی یا ادبی مواد، ریاست، ملک یا بیرون ملک سے شائع ہونے والے اخبارات ومجلات کو ان کے اپنے انتخاب اور صواب دید کے مطابق ارسال کیا جائے اسی طرح بعض ادارے حکومت ِ ہند کی جانب سے دی گئی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے بیرونی ممالک سے عطیات حاصل کرتے ہیں یا مستقبل میں کرنا چاہتے ہیں اور ضروری خیال کرتے ہیں کہ ایجنسی کے آزاد غیر جانبدار اور مصدق ذ ریعے سے ان کی اور ان کے ادارے کی دینی دعوتی تعلیمی علمی اور اصلاحی کوششوں ، پراجیکٹوں اور کاموں سے ان کے معطیان اور اہلِ خیر حضرات بھی واقف ہوں تاکہ یہ سرگرمیاں ان کے مزید اعتماد واطمینان کا باعث ہوں۔ ایسے اداروں یا شخصیات کے لیے ایجنسی با معاوضہ صحافتی خدمات پیش کرتی ہے اور مواد کی تیاری ، ایڈیٹنگ ، ترجمہ ، کمپوزنگ اور ترسیل کے مناسب چارجز وصول کر کے مواد کو اداروں کے اپنے منتخب کردہ ملکی یا غیر ملکی اخبارات کو ارسال کرتی ہے۔

بامعاوضہ خدمات کے فائدے

(۱)ایجنسی اپنی صحافتی خدمات کے لیے ایک رجسٹرڈ اور مجاز ادارہ ہے جو اپنے ذرائع سے اخبارات کو بھیجے گئے مواد کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اس لیے اخبارات کو اس کے ذریعے بھیجے گئے مواد کی خاص اہمیت ہے۔

(۲)ایجنسی اپنی صحافتی خدمات کے لیے ایک رجسٹرڈ اور مجاز ادارہ ہے جو اپنے ذرائع سے اخبارات کو بھیجے گئے مواد کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اس لیے اخبارات کو اس کےایجنسی اور اس کا ویب سائٹ خبروں کی ترسیل کے آزاداور غیر جانب دار ذریعے ہیں اس لیے اخبارات کو اپنی خبریں آپ دینے یا اپنے ویب سائٹ پر شائع کرنے کے مقابلے میں ان کے ذریعے بھیجے گئے اور شائع کرائے گئے مواد کی اہمیت واعتبار زیادہ ہے۔

(۳)ایجنسی کے ویب سائٹ پر لانچ ہونے والی خبروں سے پوری دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

(۴)ایجنسی کو ماہر، تجربہ کار اور پیشہ ور صحافیوں اور ٹیکنیشینس کی خدمات حاصل ہیں جو زیادہ بہتر طریقے سے مواد کی ترتیب وترسیل کر سکتے ہیں۔

(۵)ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے والی تنظیم ؍ ادارہ یا شخص اشاعتی مواد کی تیاری وترسیل ایجنسی کے حوالے کر کے اپنے قیمتیوقت کو بچا سکتا ہے۔

(۶)جو لوگ عربی یا انگریزی لکھنے کے عادی نہیں ہیں وہ ایجنسی کی خدمات حاصل کر کے اپنی کاوشوں کو ملک گیر اور عالم گیر سطح پر قابل افادہ بنا سکتے ہیں۔

(۷)ایجنسی کے توسط سے اخبارات کو اجتماعات ، مدارس، پراجیکٹوں ، عمارتوں اور شخصیتوں کی تصویریں(Photos) بھیج کر اپنی سرگرمیوںکو زیادہ با وقعت ، مصدق اور معتبر بنایا جا سکتا ہے۔

(۸)ایجنسی نے اپنی خبروں کی خصوصی اشاعت کے لیے ملکی اور غیر ملکی اخبارات سے رابطے قائم کیے ہیں اور کر رہی ہے تاکہ اس کی خبروں کی اشاعت زیادہ سے زیادہ یقینی ہو سکے ۔

(۹)ایجنسی کی خدمات کا حصول آپ کو اور آپ کی سرگرمیوں کو کھلی دنیا میں پیش کرے گاجس کی وجہ سے حاقدین وناقدین کو شکوک وشبہات پیدا کرنے اور بے بنیاد اعتراضات والزامات کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔

(۱۰)ایجنسی کی با معاوضہ خدمات کا حصول ایک اہم اور منفرد اسلامی ادارے کے استحکام اور اسلامی اخوت کے فروغ میںگراں قدر تعاون ہے۔

(۱۱)ایجنسی کے ویب سائٹ پر اشتہار دے کر آپ اپنی یا اپنے ادارے کی خدمات یا کاروبار کا عالمی سطح پر تعارف کراسکتے ہیں۔

با معاوضہ خدمات حاصل کرنے کا طریقہ

(۱)ایجنسی کے دفتر میں تشریف لا کر منیجر ؍ ایڈیٹر کو اپنا مواد پیش کریں اور بل بنواکر اس کی ادائیگی فرمائیں۔

(۲)’’مواد‘‘ ایجنسی کوای میل/ فیکس کریں اور اسی کے ساتھ ایک تحریر بھی ای میل/ فیکس کریں جس میں یہ وضاحت کی گئی ہو کہ وہ خبر یا مواد با معاوضہ ہے اور یہ کہ اس کے چارجز کی ادائیگی کی ذمہ داری آپ قبول کرتے ہیں۔ اس کے چارجز دستی/ بذریعہ منی آرڈر/ ڈرافٹ/ آن لائن یا ایجنسی کی طرف سے دی گئی سہولت (Paypol)کے ذریعے ارسال کیے جاسکتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ پندرہ دن کے اندرایجنسی کو موصول ہوجائیں ۔ ٹیلیفون کال کے ذریعہ یہ تصدیق ضرور فرمالیں کہ آپ کا فیکس کردہ مواد اپنی صحیح شکل میں ایجنسی کو موصول ہوا یا نہیں۔

(۳)آپ اپنا مواد بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک؍ اسپیڈ پوسٹ ؍ ای میل ارسال فرمائیں اور اس کے جارجز کا ڈرافٹ ؍ چیک وغیرہ بھی ساتھ ہی بذریعہ پوسٹ ارسال فرمادیں۔

(۴)آپ اپنا مواد اور چارجز ایجنسی کے فیلڈ منیجر جو آپ کی خدمت میں پہنچیں، کے حوالے فرمادیں اور اسی وقت چارجز بصورتِ نقد ؍ ڈرافٹ؍ چیک ادا فرماکر رسید حاصل کرلیں۔

(۵)ایجنسی کے کمر شیل آفس کی جانب سے بل بھیجے جانے کے بعد ایک معینہ مدت تک رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ایجنسی کو ضابطے کی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

Top