اشتہارات کے شرائط

اگر مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے کسی ادارے اور اشتہار کے مشمولات کی تصدیق ہوتی ہو تو ایجنسی اپنے ویب سائٹ پر اس ادارے کا بامعاوضہ اشتہار برائے اشاعت قبول کرے گی۔

  • ادارے اور اشتہار کے مشمولات سے ایجنسی کے ذمہ داران خود واقف اور مطمئن ہوں۔
  • کسی مقامی ذمہ دار مثلاً کسی دارالقضاء کے قاضی ، عالم ، امام ، پردھان ، مکھیا یا چیئرمین وغیرہ نے اپنے دستخط اور مہر کے ساتھ ادارے اور اشتہار کے مشمولات کی تصدیق کی ہو یا کرے۔
  • کسی معروف ومعتبر شخصیت نے ادارے کے معاینے یا معلومات کی بناء پر ادارے کی تصدیق کی ہو اور اس کی کسی تحریر سے اشتہار کے مشمولات کی بھی تصدیق وتائید ہوتی ہو یا تصدیق چاہنے پر وہ اس کی تصدیق کرے۔
  • اشتہار دہندہ کچھ ایسے ثبوت پیش کرے جس سے ادارے اور اشتہار کے مشمولات کی تصدیق ہوتی ہو ، مثلاً خریداری اراضی کے کاغذات ، کسی رجسٹرڈ آرکیٹیکٹ کا بنایا ہوا نقشہ یا ادارے کی انتظامی کمیٹی کی کوئی ایسی قرارداد یا ایسی تصویریں جن سے ادارے کے وجود ، اس کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا ثبوت ملتا ہو۔
  • اشتہار دہندہ مندرجہ بلاثبوتوں میں سے کم از کم کسی ایک ثبوت کی کاپی ایجنسی کے ملاحظہ اور ریکارڈ کے لیے پیش کرے اور ایجنسی کو اشتہار کا تحریری آرڈر دے کر اس کے چارجز ادا کرے۔

اپیل شائع کرنے کے شرائط

مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ ایجنسی اپنے ویب سائٹ پر کسی ادارے یا تنظیم کے لیے اپنی یا کسی اور شخصیت کی طرف سے اپیل شائع کر سکتی ہے کسی اور شخصیت کی اپیل حاصل کرنا اور ایجنسی تک پہنچانا خواہش مند حضرات کی ذمہ داری ہوگی۔

ہندوستان کے لیے:

  • اشتہار کے شرائط میں دیئے گئے مندرجہ بالا ثبوتوں میں سے کوئی ایک ثبوت پیش کریں۔
  • ثبوت کی ایک کاپی ایجنسی کے ریکارڈ کے لیے دے کر اپیل کا تحریری آرڈر دیں اور چارجز ادا کریں۔

ہندوستان سے باہر:

  • ادارہ رجسٹرڈ ہو۔
  • ادارے کو بیرونی عطیات کے لیے حکومت ہند کی طرف سے (Foreigh Contribution Regulation) Act(FCRA) کے تحت اجازت حاصل ہو۔
  • اشتہار کی شرائط میں دئیے گے مندرجہ بالا ثبوتوں میں سے کم از کم کوئی ایک ثبوت پیش کریں۔
  • ان ثبوتوں کی ایک کاپی ایجنسی کے ملاحظہ وریکارڈ کے لیے پیش کریں اور اپیل کا تحریری آرڈر دے کر اس کے چارجز ادا کریں۔

چارجز او راشتراکات

اگر آپ اپنا با معاوضہ اشاعتی مواد(خبریں رپورٹیں، نگارشات وغیرہ)رابطہ اسلامک نیوز ایجنسی (رینا) کے ذریعے اخبارات ومجلات کو بھیجنا چاہتے ہیں یا ایجنسی کے اپنے ویب سائٹ یا نشریے یا مجلے میں شائع کرنا چاہتے ہیں یا اس کے نشریے یا مجلے کو خرید کر اس سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے چارجز اور اشتہارات حسبِ ذیل ہیں:

پرلفظ -/1 روپیہ ترتیب خبر (اردو)
پرلفظ 50/پیسے ایڈیٹنگ :
پرلفظ -/2/روپے ترتیب خبر (عربی/ انگریزی)
پرلفظ -/1 روپیہ ایڈیٹنگ
پرلفظ -/1 روپیہ ایڈیٹنگ
ٹائپنگ (اردو)
-/15 کم از کم مواد (آدھے صفحے تک)
-/30 ایک صفحہ
ٹائپنگ (عربی)
-/20 کم از کم مواد (آدھے صفحے تک)
-/35 ایک صفحہ (فائنل پرنٹ کے ساتھ)
ترجمہ:
پرلفظ -/2 اردو سے عربی / انگریزی میں
پرلفظ -/1 عربی / انگریزی سے اردو میں
ترسیل:
+ فیکس لائن چارجز + ٹائپنگ چار جز پر صفحہ -/15 بذریعہ فیکس:
پر صفحہ (برائے ۲۴ گھنٹے) -/50 بذریعہ ویب سائٹ
پر اسٹیشن پر صفحہ + ٹائپنگ چارجز -/15 بذریعہ ای میل
-/5 بذریعہ مواد دیگر اخبارات کو
+ پوسٹنگ چارجز -/30 بذریعہ پوسٹ
+ آٹو رکشا چارجز پر اسٹیشن -/50 دستی
اشتہارات:
-/5000 ویب سائٹ پر اشتہار پورا صفحہ (ایک ماہ کے لیے)
-/2500 آدھا صفحہ (؍؍)
-/1300 چوتھائی صفحہ (؍؍)
-/2500 ایک صفحہ: (پندرہ روز کے لیے)
-/1300 آدھا صفحہ (؍؍)
-/700 چوتھائی صفحہ (؍؍)

نوٹ :

(۱)یہی چارجز اپیل کی اشاعت کے بھی ہوںگے۔

(۲)عوامی اور سرکاری اشتہارات کے چارجز بر وقت گفتگو کے ذریعے طے پائیں گے۔

پر تصویر -/50 تصویرک(پاسپورٹ سائز)ویب سائٹ پر
+ پوسٹنگ چارچز -/30 بذریعہ پوسٹ

الاسلام والمسلمون في الہند اور Islam and Muslims in India (پندرہ روزہ عربی وانگریزی نشریے)

پر صفحہ (24 گھنٹہ کے لیے) -/50 ویب سائٹ پر

اخبار عالم اسلامی مطبوعہ ہفتہ واری نشریہ (اردو) (صرف اخبارات ومجلات کے لیے)

عمومی اشتراک:

-/5 روپیہ ایک نسخہ
-/15 روپیہ ماہانہ
-/200 روپیہ سالانہ

سفارت خانوں کے لیے:

-/8000 روپیہ (معمولی سائز و صفحات اور تعداد)

نوٹ :

(۱) اس نشریے سے ہمارے ویب سائٹ پر بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مجلۃ ’’ الرابطۃ الإسلامیہ ‘‘ العربیہ الشہریہ

پر صفحہ + ترجمہ چارجز+ کمپوزنگ چارجز -/20 انٹرنیٹ
-/10 مطبوعہ
ایک نسخہ
-/200 سالانہ (ہندوستان میں)
35 امریکی ڈالر سالانہ (بیرون ممالک)

اس مجلے سے انٹرنیٹ پر بلا معاوضہ استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مواد کے حصول وترسیل کے ذرائع

مواد کے حصول کے ذرائع:

ایجنسی اپنی مختلف سروسوں کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع سے بامعاوضہ و بلا معاوضہ ترسیل مواد حاصل کرتی ہے:

رینا نیوز بیورو,RNB دستی,ڈاک,ای میل,فیکس,انٹرنیٹ,ٹیلی فون, ریڈیو,ٹیلی ویزن,نیوز ایجنساں وغیرہ۔

مواد کی ترسیل واشاعت کے ذرائع:

ایجنسی مندرجہ ذیل ذرائع سے مواد کی ترسیل کرتی ہے:

دستی,ڈاک,ای میل, فیکس,ویب سائٹ,ٹیلی فون,ہفتہ واری وپندرہ روزہ نشریے,ماہانہ عربی مجلہ

مواد کی ترسیل کے اسٹیشن:

ایجنسی مندرجہ ذیل اسٹیشنوں کو مواد کی ترسیل کرتی ہے:

اخبارات ومجلات,نیوز ایجنساں,انٹرنیٹ, ریڈیو,ٹیلی ویزن

خبروں کے انتخاب کی پالیسی

رابطہ اسلامک نیوزایجنسی(رینا)چونکہ انسانی بہبود ، اسلامی خدمت اور ’’اسلامی ابلاغ‘‘ کو دینی بنیاد پر کھڑا کرنے کے لیے نمونے کے طور پر قائم کی گئی ہے اس لیے اس کی سرگرمیوں کا محور انسانی واسلامی عمل کی تقویت اور انھیں کا مفاد ہے ، ایجنسی ترسیل واشاعت کے لیے ایسی خبروں کو قبول کرتی ہے جو ان دونوں میں سے کسی ایک یا دو نوں کے مفاد سے کسی نہ کسی طرح جڑی ہوئی ہوں۔ اسی طرح ایجنسی ایسے افکار واعمال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہے جو انسانی واسلامی مفادات کو منفی طور پر متاثر کرتے ہوں۔

ایجنسی ایسے مواد کے کوریج یا ترسیل سے سر دست احتراز کرتی ہے جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہو کہ وہ بڑی نیوز ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ ایجنسی بالخصوص اسلامی ، دینی تعلیمی ، علمی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور ادبی تنظیموں اور اداروں کی سرگرمیوں ، اجتماعات ، کانفرنسوں اور سیمناروں اور مسلمانوں سے متعلق رونما ہونے والے واقعات وحادثات اور مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے اور اپنے نمائندوں کو بھی ہدایت کرتی ہے کہ وہ انھیں دائروں میں کام کریں۔

ایجنسی کے نمائندوں کی کم سے کم اہلیت

(۱)کسی یونیورسٹی سے ماس میڈیا یا اسی کے مساوی کورس میں گریجویشن ۔۵۵ فیصد نمبرات کے ساتھ(مہارت کے ساتھ اردو لکھ پڑھ سکتا ہو)

(۲)صحافتی کام کا اطمینان بخش تجربہ مع ثبوت۔

یا

(۱)کسی دینی مدرسے کا فاضل (جسے انگریزی سے بھی ضروری واقفیت ہو)

(۲)صحافتی کام کا اطمینان بخش تجربہ مع ثبوت۔

یا

(۱)صحافت سے طویل اور معروف وابستگی وتجربہ۔

جو حضرات مندرجہ ذیل میدانوں میں سے کسی میدان سے مخصوص طورپر وابستہ ہو کر کام کرنا چاہیں تو ان کے لیے اس میدان کا کوئی اضافی تعلیمی سرٹیفیکیٹ یا تجرباتی ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

خصوصی میدان:

ملی سیاست ، علم وسائنس ، تعلیم وتربیت ، دعوت وتبلیغ ، اقتصادیات ومعیشت ، طب وصحت ، اصلاح ومعاشرت ، قانون، فن وادب۔

نوٹ :

(۱)ایجنسی کا نمائندہ یا نامہ نگار بننے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس ایجنسی کو خبریں ارسال کرنے کے ذرائع ای میل/ ٹیلی فون/ فیکس وغیرہ مہیا ہوں یا ضرورت کے وقت مہیا کیے جا سکتے ہوں۔

(۲)ایجنسی حسبِ ضرورت نمائندوں اور نامہ نگاروں کی بھرتی کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

Top